Army Chief Ne Jasoosi Ke Ilzaam Mein
Posted By: Akbar on 30-05-2019 | 08:42:58Category: Political Videos, Newsآرمی چیف نے 2 فوجی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی
راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی، تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں دی گئیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14سال قید،بریگیڈیئر (ر)راجا رضوان اورڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی، تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اقبال کو 14سال کی قیدسزاسنائی گئی۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر)راجا رضوان کو سزائے موت کی سز اسنائی گئی۔ اسی طرح ایک سویلین افسر جس میں ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ۔ آرمی چیف نے تینوں افسران کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ فوج کے دونوں افسران غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے 2آرمی اور ایک سویلین افسرکو راز افشاں کرنے پر سزائیں سنائیں۔ فوجی افسران کا کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد سزائے سنائی گئیں۔