Young people should not make dirty videos or make them viral - Chahat Fateh Ali Khan
Posted By: Akram Khan on 23-11-2024 | 11:45:20Category: Political Videos, Newsمزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے ویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں، یہ اچھی بات نہیں ہے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظروں سے گزرتی ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
اس سے قبل اس معاملے پر پاکستانی معروف ٹی وی اداکار اور میزبان مشی خان نے کہا تھا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نازیبا تصاویر، ویڈیوز کی فرمائش شوہر بھی کرے تو اس سے بھی شیئر نہ کریں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔