Top Rated Posts ....
Search

Chief Minister Maryam Nawaz has become king, I will not meet her now: Governor Punjab

Posted By: Jabba on 22-11-2024 | 11:46:26Category: Political Videos, News


گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بادشاہ بن گئی ہیں، نہ ہی کبھی فون کیا اور نہ ہی میرٹ کے حوالے مشاورت کرتی ہیں، اب مریم نواز سے نہیں ملوں گا۔

انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو ن لیگ کی وزراتِ عظمیٰ قائم نہیں رہے گی، پنجاب میں معاملات میرٹ پر نہیں چل رہے۔

گورنر سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بطور اتحادی ہم سے مشاورت کی جائے، خود وزیر اعلیٰ سے ملنے گیا اور انہیں باور کروایا کہ بطور اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ فون پر بار بار رابطے کی کوشش کی مگر زیرو رسپانس آیا، اس لیے اب مریم نواز سے نہیں ملوں گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اب ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے، اپنی قیادت کو پنجاب کی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ن لیگ کے ساتھ حکومت میں اتحاد کا تجربہ تلخ تھا، تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.