Nawaz Shrif Maryam Nawaz Ka Name ECL
Posted By: Pango on 27-07-2018 | 22:33:10Category: Political Videos, Newsنواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں شامل کر نے کا فیصلہ کون کرے گا؟ (ن) لیگیوں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی ایل کے معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی ، ذرائع کابتانا ہے کہ نگران حکومت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کا معاملہ بھی آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نگران وزیر قانون و انصاف، اطلاعات ونشریات ، آبی وسائل سید علی ظفر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےنہ ڈالنے کا حتمی فیصلہ انکی وطن واپسی کے بعد کیا جائیگا کیونکہ اس معاملے میں متعلقہ شخص کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے ,حسین نواز اور حسن نوازکو پاکستان میں واپس لانے کے لیے قانونی طریقہ کار کے مطابق متعلقہ وفاقی ایجنسی اقدام کرے گی
تاہم برطانیہ کے ساتھ ملزمان کا تبادلہ نہیں ہے اور باہر کی عدالتیں دوسرے ملک کے سپرد کرنے کا فیصلہ بھی نہیں کرتیں, آئین کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی آئین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی کوئی عدالتوں میں جاتا ہے تو وہاں سے بھی فیصلہ آجائیگا , نگران حکومت 25جولائی تک ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ا نہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے فاٹا کے انضمام کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ,جلد اس حوالے سے آرڈیننس جاری ہو جائے گا اور بدھ کو اس حوالے سے اجلاس بھی ہو گا .انہوں نے کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ رات و رات فاٹا انضمام کا عمل مکمل ہو جائے اس کے لیے وقت درکار ہے, قبائلی علاقوں کو حاصل مراعات و سہولیات برقرار رہیں گی, عدالتوں کے قیام، پولیسنگ ، انفراسٹرکچر کے لیے وقت لگے گا, وفاقی اور صوبوں میں کمیٹیاں کام کر رہی ہیں اور مشترکہ اجلاس بُدھ کو پشاور میں ہو گا ,اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس حوالے سے صوبے کو جو وسائل درکار ہیں اس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا, ہم لانگ ٹرم فیصلے نہیں کر سکتے جو مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کر رہے ہیں , نگران حکومت یقیناً مشکل کام ہے ,نگرانوں کے لیے اقتدار میں کوئی مزہ نہیں ہے یہ محنت اور ذمہ داری کا کام ہے, صاف شفاف انتخابات ہوں گے منصفانہ انتخابات ہونے بھی چاہیں. انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کو کوئی پسند نا پسند نہیں ہے اگر کوئی اس قسم کی سوچ رکھتا ہے تو اسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں نہیں بیٹھنا چاہیے .(ف،م)