Top Rated Posts ....
Search

Breaking News: 9 Afraad Ka Be...

Posted By: Manglu on 25-07-2018 | 02:42:12Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز:9 افراد کا بے رحمانہ قتل ۔۔۔۔صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر میں لوگوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
تلہ گنگ (ویب ڈیسک) نواحی علاقہ سانحہ دروٹ کے مزید زخمی دم توڑ گئے ہیں ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہو گئی ہے ۔ آٹھ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ، گاؤں کے لوگوں نےآج پولنگ میں حصہ نہ لینے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔

تھانہ ٹمن کے علاقہ دروٹ میں گزشتہ شام 6 بجے کے قریب محمد سعید نے جا کا دماغی توازن درست نہیں تھا، کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کر دیا جبکہ اس واقعہ کے بعد قاتل نے خود کشی کر لی ۔ واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے، شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا جیاں مزید دو افراد دم توڑ گئے ۔ منگل کو اجتماعی نما جنازہ ادا کی گئی تھی۔ جس میں ڈی پی او چکوال عادل میمن نے بجی شرکت کی تھی ، دریں اثنا واقعہ کے بعد معززین علاقہ نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ آج پولنگ میں حصہ نہیں لیا جائیگا۔ جبکہ دوسری جانب این اے 77 سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نارووال کے حلقہ این اے 77 سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید نے پولیس وین پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ لیسر کے ایس ایچ او نے کوٹھے اسٹاپ کے قریب ایک نوجوان کو ناجائزاسلحہ (کلاشنکوف) سمیت گرفتار کیا تھا، جسے چھڑانے کے لئے پی ٹی آئی امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت ناصرف پولیس وین پر حملہ کیا بلکہ ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں عمران یاسین سے ہاتھا پائی بھی کی۔ایس ایچ او تھانہ لیسر کا کہنا ہے کہ ملزم عمر رشید پولیس کے ساتھ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرکے اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت چھڑا کر فرار ہو گیا، ملزمان نے جاتے ہوئے ایک بار پھر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تاہم ملازمین خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے گئے ہیں جب کہ عمررشید، فہیم اشتیاق اورعمران نامی شخص سمیت 12 افراد کے خلاف ایچ ایس او طارق کی مدعیت میں زیرِ دفعہ 324،353 ،506B اور188 سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.