Following Biden's telephone call, France decided to send its ambassador to the United States
Posted By: Kabir Khan on 23-09-2021 | 07:31:18Category: Political Videos, Newsجو بائیڈن کی ٹیلی فون کال کے بعد فرانس کا اپنا سفیر امریکا بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن: جو بائیڈن کی ٹیلی فون کال کے بعد فرانس نے اپنا سفیر امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا اور امریکا کے درمیان آبدوز معاہدے کے بعد فرانس اور امریکا میں بڑھتی کشیدگی پر امریکی صدر بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے بعد فرانس نے اپنا سفیر اگلے ہفتے دوبارہ امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے مشاورت جاری رکھنے سمیت فرانس اور اتحادی ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔