Top Rated Posts ....
Search

Tighten the noose against people who have not been vaccinated

Posted By: Arshad on 22-09-2021 | 16:10:03Category: Political Videos, News


ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف گھیرا ‏تنگ کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔22 ستمبر ‏سے پابندیوں کا اطلاق پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں کیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب میں ‏نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ویکسینیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہیں جس ‏کے مطابق تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنائیں مقرر کردہ آخری ‏تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک ‏مکمل ویکسینشن یقینی بنائیں گے بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز ‏میں داخلے کے لئے 30 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، ‏اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بوکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ‏ضروری ہو گا۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہو گا۔ ٹرین ‏اور موٹروے پر سفر کے لئے15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افرادکے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن ‏لگوانا لازم ہو گا۔ 17 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 31 اکتوبر ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی ‏گئی ہے مقرری تاریخ کے بعد ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی سیکٹر میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔‎ ‎

ٹریفک ، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔ ‏

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.