Top Rated Posts ....
Search

Leading Indian actress's car fell into the river from the bridge

Posted By: Armaan on 22-09-2021 | 11:11:10Category: Political Videos, News


معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی پل سے ندی میں‌ جاگری
کراچی: بھارتی فلموں کی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پونے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی گاڑی کو حادثہ 20 ستمبر کی صبح 5 بجے گووا میں پیش آیا، وہ گووا اپنے دوست کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئی تھیں۔

حادثے اتنا خطرناک تھا کہ اداکارہ جانبر نہ ہوسکی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا پہنچی تھی، دونوں کار میں کہیں جارہے تھے اور گاڑی میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔


گاڑی ایک پل سے گزر رہی تھی جب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پل سے ندی میں جاگری، کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔

اداکارہ ایشوری نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور اداکار سنیل کے ساتھ فلم ’’پری ماچے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ کے ذریعے مراٹھی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی تھی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ ایشوری اور شوبھم میں رشتہ دوستی سے زیادہ تھا بلکہ دونوں اگلے ماہ منگنی کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.