Top Rated Posts ....
Search

Actress Sara Ali Khan ran away from the beauty of Kashmir

Posted By: Zaheer Khan on 22-09-2021 | 07:24:10Category: Political Videos, News


اداکارہ سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھاگئی
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھا گئی انہوں نے کشمیر سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سارہ علی خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا کے خوبصورت مقامات کا سفر کررہی ہیں۔ مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے بعد اب سارہ خان نے کشمیر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی نے بے حد متاثر کیا ہے اور انہوں نے تصاویر کے ساتھ فارسی میں شعر لکھ کر کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فارسی شعر کا انگریزی میں بھی ترجمہ لکھا ہے’’اگر زمین پر جنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے‘‘ اپنی پوسٹ میں سارہ علی خان نے کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور سیف علی خان کرینہ کپور سے دوسری شادی کرچکے ہیں لیکن سارہ خان کے کرینہ کپور سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

سارہ علی خان نے بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ بننے کو ترجیح دی۔ انہوں نے 2018 میں فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.