Top Rated Posts ....
Search

America Ko Apne Katal Aur Juraaim Par Jawabda Hona Chahiye... Taliban

Posted By: Kabir Khan on 20-09-2021 | 12:17:02Category: Political Videos, News


امریکا کو اپنے ماضی کے قتل اور جرائم پر بھی جوابدہ ہونا چاہیئے، طالبان
کابل: طالبان کی عبوری حکومت کے ثقافت اور اطلاعات کے نائب وزیر طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا کو افغان جنگ کے دوران کی گئی قتل و غارت گیری پر بھی معافی مانگے اور لواحقین کی تلافی کے طور پر مالی امداد بھی کرنا چاہیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اگست کے آخر میں ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کو ’’سنگین غلطی‘‘ تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے داعش کے مشتبہ خودکش بمبار نہیں بلکہ معصوم شہری تھے۔

امریکا کے اس سفاک اعتراف پر طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ یہ واحد واقعہ نہیں ہے جب امریکا نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ 20 سالہ افغان جنگ میں ایسا کئی بار ہوا ہے۔
اس موقع پر ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکا کو اپنے ماضی کی قتل و غارت گیری اور جنگی جرائم پر بھی جوابدہ ہونا چاہیئے اور لواحقین کو زر تلافی بھی ادا کرنا چاہیئے۔

ڈرون حملے میں معصوم جانوں کی ہلاکت کے امریکی اعتراف پر نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے مذمت کرتے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک ایسی لاپرواہی ہے جس میں درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 18 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.