Top Rated Posts ....
Search

Itni Fauj New Zealand Mein Nahi Hogi Jitni Hum Ne Security Di... Sheikh Rasheed

Posted By: Ahmed Ali on 20-09-2021 | 08:27:55Category: Political Videos, News


اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ 19 اور 20 صفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے شوقین ہیں، وزیر اعظم نے ورلڈ کپ پاکستان کو دیا، میں اس وقت وزیر کھیل تھا، اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہ کی جائے، کابینہ نے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی، اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہو گی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی، ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ، ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی ،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی، ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سرحدوں کا دورہ جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے کررہا ہوں، بھارتی میڈیا کے پاس شیخ رشید اور طالبان کے علاوہ کرنے کو کوئی بات نہیں ہے، بھارت کو میرے بارڈر پر جانے کی تکلیف ہے، میں نے اونچے ترین محاذ سیاچین کا دورہ کیا اور لیپا کی چیک پوسٹوں پر بھی جاؤں گا، میرے دورے سے پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کی ضمانت ہے، عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو، وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں واضح طور پر کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں، عمران خان نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا جس کی دنیا میں شہ سرخیاں لگائی گئیں، افغانستان سے ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا جس میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لوگ بھی شامل ہیں، بھارت نے جو پروپیگنڈا کیا، وہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ساری سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 50 سے بڑھا کر 100 وارڈ میں ہوں گے، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 516 مدارس ہیں، ایک مدرسے میں مسائل ہیں ،اسے انتظامیہ حل کرے گی ، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے، یہ جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ای وی ایم مشین پر ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 18 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.