Top Rated Posts ....
Search

Bad news for cricket fans. Pakistan New Zealand cricket series canceled

Posted By: Arshad on 17-09-2021 | 10:40:06Category: Political Videos, News


کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیزیز منسوخ
کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیزیز منسوخ ہوگئی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے، اس لئے یکطرفہ طور پر سریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یا درہےنیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو بھرپور یقین دہانی کرائی تھی کہ مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے۔ اب تک کھیلے گئے پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے مقابلوں میں 55 میچ پاکستان نےجیتےجبکہ 48 ہارے۔ تین بے نتیجہ رہے،ہوم گراؤنڈ پر بیس میں سے سترہ اپنے نام کئے۔ 2003 کی آخری سیریز میں پاکستان نے کیویز کو پانچ صفر سے شکست دی تھی ۔ پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم پاکستان میں تین لیگ اسپنرز سمیت 12 کھلاڑی شامل کئے گئے تھے۔ میچ منسوخ ہونے پر تماشائیوں میں مایوسی پھیل گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.