I want to send a message through my plays that women are not weak, Gohar Rashid
Posted By: Zaheer Khan on 17-09-2021 | 10:35:53Category: Political Videos, Newsاپنے ڈراموں کے ذریعے پیغام دینا چاہتاہوں کہ عورت کمزور نہیں ہے، گوہر رشید
کراچی: اداکار مرزا گوہر رشید کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں اور اداکاری کے ذریعے معاشرے میں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عورت کمزور نہیں ہے۔
گوہر رشید نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھائے جانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا ٹی وی پر ہم عورت کی خودمختاری پر بات کیوں نہیں کرتے۔ ہم اپنے ڈراموں میں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ عورت اپنا دفاع خود کرسکتی ہے اسے کسی مرد کی ضرورت نہیں۔ ہم اپنے ڈرامے کے کسی سین میں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ اگر مرد نے عورت کو تھپڑ ماراہے تو عورت بھی پلٹ کر مرد کو زوردار تھپڑ رسید کرے۔
دراصل مرزا گوہر رشید کے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘ کا ایک سین آج کل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ اس سین میں گوہر رشید اپنی بیوی فلک (سارہ خان) کو کسی بات پر تھپڑ مارتے ہیں اور سارہ روایتی بیویوں کے برعکس تھپڑ کھانے کے بعد رونے یا چپ کرکے بیٹھنے کے بجائے اپنے شوہر کو جوابی زوردار تھپڑ رسید کرتی ہے اور یہ کہہ کر دھمکاتی ہے کہ اگر دوبارہ تم نے مجھے تھپڑ مارا تو میں تمہارے ہاتھ توڑدوں گی۔