Top Rated Posts ....
Search

200 crore extortion case - Bollywood actress Jaco Lane Fernandes trapped

Posted By: Ahmed Ali on 16-09-2021 | 15:57:28Category: Political Videos, News


200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں
بھارتی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی (ای ڈی) نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک بار پھر بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس کو ایجنسی کے ممبئی دفتر میں پیش ہونے کا کہا گیا ۔ اس سے قبل بھی انہیں 31 اگست کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیاتھا جہاں ان سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ جیکولین فرنینڈس نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں جیکو لین فرنینڈس کے دوست سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.