Top Rated Posts ....
Search

Don't listen to the enemy's propaganda, Nawaz and Shahbaz Sharif are one, Maryam Nawaz

Posted By: Kabir Khan on 16-09-2021 | 15:50:52Category: Political Videos, News


دشمن کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، نواز اور شہباز شریف ایک ہیں، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، نواز اور شہباز شریف ایک ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان جاری اختلافات کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دشمن کا پروپیگنڈا ہے اس پر کان نہیں دھریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب قیادت کی بات آتی ہے تو پھر سب نواز شریف اور شہباز شریف پر متفق ہیں، یہ جمہوری جماعت ہے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا اس یہ مطلب نہیں کہ کوئی کھڑا ہو کر قیادت پرآواز اٹھائے، نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.