Top Rated Posts ....
Search

Educational institutions opened in Punjab and KPK

Posted By: Akram Khan on 16-09-2021 | 06:58:33Category: Political Videos, News


پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی ادارے کھل گئے
سکولوں میں 50 فیصد حاضری فارمولے پر عملدرآمد، طلبا اور عملے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن نے الگ الگ نوٹیفکیشن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن میں کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے 15 میں سے 10 اضلاع میں مکمل اور پانچ اضلاع میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو بارہ روز بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ باقی تمام اضلاع میں مکمل طور پر 100 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چار ستمبر سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔ اب ایک ہفتے کیلئے پانچ اضلاع کو پچاس فیصد سواریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 22 ستمبر کے بعد ان پانچ اضلاع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ زیادہ شرح والے علاقوں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں 22 ستمبر تک لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔ ہفتے میں دو روز جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.