Top Rated Posts ....
Search

Kareena Kapoor was stopped by security personnel at the airport. Video goes viral

Posted By: Baba Khan on 15-09-2021 | 15:06:41Category: Political Videos, News


کرینہ کپور کو سکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر روک لیا۔۔ویڈیو وائرل
اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے رو ک لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کوشوہرسیف علی خان اور دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ سیف علی خان بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے جبکہ کرینہ کپور کو سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے روک لیا۔
سیف علی خان تیمور علی خان کے ہمراہ آگے چلے گئے اور جب پلٹ کر دیکھا تو سکیورٹی اہلکاروں نے کرینہ کپور کو روک رکھا تھا۔ اہلکاروں نے اداکارہ کے پاسپورٹ اور ٹکٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں چھوٹے بیٹے جہانگیر کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی۔کرینہ کپور کو ایئرپورٹ پر روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر سو شل میڈیاصارفین اپنے اپنے اندازسے تبصرےکررہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.