Top Rated Posts ....
Search

No-confidence motion against Balochistan Chief Minister Jam Kamal

Posted By: Kabir Khan on 14-09-2021 | 15:16:54Category: Political Videos, News


وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو جمع کرادی گئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن کے 16 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سمیت حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے بعض ارکان وزیر اعلیٰ سے ناراض ہیں۔ اپوزیشن اس حوالے سے پر امید ہے کہ انہیں حکومت کے ناراض ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپس کے اختلافات کو حل کرلیا جائے گا اور کسی رکن کو اپوزیشن کے ساتھ شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جا نب اپوزیشن کا کہنا ہے کہ چار نکات پر عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے تین سالوں میں جو کارکردگی دکھائی اس پر انہیں کوئی حق نہیں حکومت کا ، آج جو حالات ہیں ہر شخص اس حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے۔صوبے میں بدامنی ،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے۔سات دن کے اندر اس قرارداد پر اجلاس بلایا جائے گا ۔ابھی مطلوبہ تعداد سامنے نہیں لائیں گے ۔ قرارداد والے دن سارے نمبر پورے ہو جائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.