Top Rated Posts ....
Search

The government wants the judiciary to control the Election Commission, Sirajul Haq

Posted By: Arshad on 12-09-2021 | 12:23:55Category: Political Videos, News


حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو کنٹرول کرے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو کنٹرول کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کوجیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنانا چاہتی ہے، حکومت کی الیکشن کمیشن پر چڑھائی سیاسی تاریخ میں انوکھا واقع ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو کنٹرول کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ مشین کو مسترد کر کے حکومت کا قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب کر دیا، حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کا دن کا چین اور رات کا سکون چھین لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ان کی وطن واپسی کا موثر انتظام کرے، حقیقی، اسلامی اور فلاحی پاکستان کے لیے جماعت اسلامی اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے عوام کا سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.