Top Rated Posts ....
Search

Election Commission decides not to extend polling time for Cantonment Board elections

Posted By: Baba Khan on 12-09-2021 | 11:30:22Category: Political Videos, News


الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا پولنگ وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں مقررہ وقت کے اندر ہی ووٹرز ہونگے اور ووٹ کاسٹ کریں گے،

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم گیارہ اور بارہ ستمبر تک کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان پریزائڈنگ افسران موقع پر ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ ریٹرنگ افسران نتائج مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بارش اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ہیں اور بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ہے، ہماری الیکن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.