Top Rated Posts ....
Search

Doctors And Police Face To Face

Posted By: Ahmed Ali on 12-09-2021 | 11:25:33Category: Political Videos, News


مظفرگڑھ میں ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے
مظفرگڑھ میں پولیس اور ڈاکٹرز آمنے سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے گجرات آر ایچ سی ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان لڑائی ہو گئی اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے لگے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ار ایچ سی گجرات میں ویکسین سینٹر پر ڈیوٹی پر معمور لیڈی کانسٹیبل سمیرا ملک نے لیڈی ڈاکٹر سے بحث ہونے پر اپنے بھائیوں کو ہسپتال بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق محمد عاصم نے موقف اختیار کیا کہ لیڈی ڈاکٹر کے حکم پر لیڈی کانسٹیبل کو ڈیوٹی صحیح کرنے کا کہا گیا تھا جس پر وہ بھڑک گئیں اور معاملہ یہاں تک آ پہنچا۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ لیڈی کانسٹیبل کے بھائیوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ محمد عاصم غوری فوکل پرسن سی وی سی کی مدعیت میں تھانہ محمود کوٹ میں پولیس نے لیڈی کانسٹیبل اور اس کے بھائیوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.