Top Rated Posts ....
Search

Everything is incomplete without Baba, Ayman also started remembering his late father

Posted By: Zaheer Khan on 12-09-2021 | 05:15:36Category: Political Videos, News


بابا کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے، ایمن کو بھی مرحوم والد کی یاد ستانے لگی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ایمن خان اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی پر اپنے والد کی کمی محسوس کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بابا! آپ کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے جذباتی انداز میں مزید لکھا کہ ہم سب نے آپ کو یاد کیا ہم آپ کو نہیں دیکھ سکے لیکن ہم سب نے آپ کی موجودگی کو وہاں محسوس کیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصویروں میں ایمن خان کے ساتھ اُن کی والدہ، تینوں بھائی اور دلہن جڑواں بہن منال خان بھی موجود ہے۔
اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداح بھی اُداس ہوگئے ہیں اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان بھی اپنی شادی کے بعد والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب میں لی گئیں کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی جذباتی انداز میں کیپشن میں لکھا کہ بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔
یاد رہےکہ گزشتہ دنوں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام منال خان سے تبدیل کر کے منال احسن کردیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین اور شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.