Top Rated Posts ....
Search

The dollar, pound and euro continued to appreciate this week

Posted By: Zaheer Khan on 11-09-2021 | 14:24:49Category: Political Videos, News


رواں ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کا حجم 10سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ غیرمستحکم رہا۔ ہفتے وار کاروبار میں ڈالر کی قدر 168روپے کے ساتھ 13ماہ کی بلند سطح تک پہنچی۔ بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا جبکہ معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ برقرار رہا۔ ملکی ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہوا۔



ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 1.12روپے بڑھ کر 168.02 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 168.70روپے ہوگئی۔
برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.32روپے بڑھ کر 233.19روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1روپے بڑھ کر233روپے رہی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 91 پیسے بڑھ کر 199.05 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 199.50روپے ہوگئی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 29 پیسے بڑھ کر 44.79 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 20 پیسے بڑھ کر 44.75روپے ہوگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.