Top Rated Posts ....
Search

46-year-old record of rain broken in Delhi, airport under water

Posted By: Kabir Khan on 11-09-2021 | 14:20:46Category: Political Videos, News


دہلی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایئرپورٹ زیرِ آب
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

دارالحکومت کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ ذرائع آمد و رفت مفقود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بارشوں کا پانی مرکزی شاہراؤں اور انڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگز گرگئے جس کے باعث 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.