Top Rated Posts ....
Search

The Civil Aviation Authority was divided into two parts

Posted By: Akram Khan on 11-09-2021 | 14:14:34Category: Political Videos, News


سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز دو الگ الگ شعبے ہوں گے اور دونوں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک محکمہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کے تحت جبکہ دوسرا سول ایوی ایشن آرڈیننس کے تحت کا کرے گا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن آرڈیننس سے متعلق گذشتہ روز ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کے زیر دستخط نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی، کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔
ڈی جی سی اے اے کے مطابق ریگولیٹری میں زیادہ تر کوشش ہوگی کہ کانٹریکٹ پر افسران و عملے کو رکھا جائے گا، ملک کے بڑے ایئرپورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 13 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.