Top Rated Posts ....
Search

Denmark became the first European country... Covid

Posted By: Arshad on 11-09-2021 | 05:00:22Category: Political Videos, News


کوپن ہیگن: عالمی وبا کووڈ سے متعلق بندشیں ختم کرنے پرڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اورکووڈ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔

پابندیان ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں 50 ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا۔

وزیرصحت میگنش ہوئینکوکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پرآرہی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل آئس لینڈ نے کورونا کی پابندیاں ختم کردی تھیں تاہم کورونا کے کیسزمیں دوبارہ اضافے کے بعد پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 13 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.