Top Rated Posts ....
Search

Afghan envoy to Security Council calls on Taliban not to recognize and ban

Posted By: Ahmed Ali on 10-09-2021 | 14:38:36Category: Political Videos, News


سلامتی کونسل میں افغان مندوب کا طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
جنیوا: سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں افغان مندوب غلام اسحاقزی نے عالمی برادری سے طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کے دوران غلام اسحاقزی نے اپنے خطاب میں طالبان کی نگراں حکومت کے ارکان پر اقوام متحدہ کی موجودہ پابندیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیوں کو نرم کیا گیا یا انھیں سہولیات فراہم کی گئیں تو شدت پسند تنظیم اسے عالمی سطح پر اپنی کامیابی قرار دے گی۔
Amb @G_Isaczai briefed the Group of Friends of Afghanistan ahead of this afternoon's UN Security Council debate on Afghanistan (3 PM NY/11:30 PM AFG). The need for continued humanitarian aid and accountability for Taliban human rights violations were emphasized.
افغان مندوب نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے گا جب تک حکومت میں افغانستان کے تمام طبقات اور اقلیتوں کی نمائندگی نہ ہو۔ طالبان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں ورنہ یہ ہر مسلح تنظیم کی طاقت کے ذریعے حکومت قائم کرنے کا جواز بن جائے گا۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مندوب غلام اسحاقزی نے پنجشیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طالبان نے وہاں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

قبل ازیں طالبان کی جانب سے نگراں حکومت کے قیام کے اعلان پر بھی تنقید کرتے ہوئے غلام اسحاقزئی نے کہا تھا کہ 33 رکنی کابینہ میں سے 17 ارکان اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور یہ سب اہم عہدوں پر براجمان ہیں۔
17 of the 33 Taliban cabinet members are on the #UN sanction list. This includes their interim PM, 2 Deputy PMs, Interior, Defense and Foreign Affairs. UN SC still wields enormous leverage to ensure an inclusive Gov including w/presence of women & freely elected by people.
افغان مندوب نے کہا کہ جب پنجشیر میں فتح کا اعلان کیا گیا تو کابل میں طالبان جنگجوؤں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 کے قریب شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ غلام اسحاقزی معزول صدر اشرف غنی کی کابینہ کا حصہ تھے جو تاحال اقوام متحدہ میں مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 13 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.