Top Rated Posts ....
Search

26 shops sealed, 57 shopkeepers arrested for violating Corona rules

Posted By: Ahmed Ali on 09-09-2021 | 15:04:46Category: Political Videos, News


کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں سیل، 57 دکان دار گرفتار
پشاور: کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے 26 دکانیں سیل کر کے 57 دکان داروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ شہر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 31 ریسٹورنٹس اور 26 دکانیں سیل کی گئیں، پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھلایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 57 دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتظامی افسران نے پشاور بھر میں رات کے اوقات میں بازاروں کا معائنہ کیا، انتظامی افسران نے یونیورسٹی روڈ، صدر، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈ، رنگ روڈ اور اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا۔

کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ انتظامی افسران کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، دکاندار بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبے میں مزید 25 افراد جاں بحق

دریں اثنا خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 5200 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے نئے 590 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 154 ہوگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 415 افراد صحت یاب ہوئے، ایک روز میں کورونا کے 11637 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.