Top Rated Posts ....
Search

Corona Ki 4th Wave... 4000 New Cases

Posted By: Kabir Khan on 09-09-2021 | 03:05:28Category: Political Videos, News


کورونا کی چوتھی لہر مزید84زندگیاں نگل گئی، 4 ہزار 62 نئے مریض
ملک بھر میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہزار497 تک جاپہنچی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سےمزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 135، سندھ میں 7 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 175، اسلام آباد میں 879، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 714 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.