Top Rated Posts ....
Search

Police Ki Mobile Se Bike Takraane...

Posted By: Zaheer Khan on 07-09-2021 | 09:29:56Category: Political Videos, News


پولیس کی موبائل سے موٹرسائیکل ٹکرانے پراہلکاروں نے شہری کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی: لیاری میں مددگارون فائیو پولیس کی موبائل سےموٹرسائیکل ٹکرانے پرپولیس موبائل میں سواراہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارشہری کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی میں بغدادی تھانے کے علاقے لیاری نواب محبت خان جی روڈ پرمددگار ون فائیو پولیس موبائل سے معمولی موٹرسائیکل ٹکرانے پرپولیس موبائل میں سواراہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو دھرلیا اورتشدد کا نشانہ بنا ڈالا، موقع پرسے گزرنے والے گاڑی سوارراہگیرنے واقعے کی ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکارشہری کوپکڑا ہوا ہے اور پولیس اہلکار شہری کولاتیں گھوسے ماررہا ہے جبکہ دوسرا پولیس اہلکارساتھ کھڑا ہے۔ موقع پر موجود شہریوں کی جانب سے پولیس اہلکارکوتشدد کرنے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔
موبائل میں سوارتین پولیس اہلکاروں نے شہری کو پکڑکر زبردستی موبائل میں دھکیل دیا۔ واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد ایس پی مددگار15 عبداللہ میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں وقاص خان ، صبوراورسید علی رضا کو معطل کردیا اورمعطل پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے ایس پی مدد گارون فائیو عبداللہ میمن نے ایکپسریس کو بتایا کہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پیرکی شام پیش آیا تھا اورانہوں نے اطلاع ملنے کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا، معطل پولیس اہلکاروں نے خلاف قانون کام کیا جس کی انہیں سزا ملے گی۔ اگرشہری کا کوئی قصور بھی تھا تومدد گارفائیو پولیس اہلکارعلاقہ پولیس کو بتاتے نہ کہ خود قانون ہاتھ میں لیتے اورشہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.