Top Rated Posts ....
Search

Mulak Mein 3613 Ko Corona...

Posted By: Kabir Khan on 06-09-2021 | 04:15:18Category: Political Videos, News


ملک میں 3 ہزار613 افراد کورونا وبا کا شکار؛ 57 مریض جاں بحق
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 613 افراد کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار613 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 57 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں گزشتہ روز57 ہزار131 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 438 مریض وبا سے صحتیاب ہوئے۔ ملک میں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 کیسز رپورٹ جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.