Top Rated Posts ....
Search

No Vaccination - No Driving License Big decision

Posted By: Kabir Khan on 05-09-2021 | 11:56:57Category: Political Videos, News


نو ویکسی نیشن۔۔نو ڈرائیونگ لائسنس۔۔ بڑا فیصلہ
ٹریفک پولیس لاہور نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہونگے۔ سوموار سے ویکسینیڈ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔ منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کارڈ رکھنے والے افراد کو ہی لائسنس جاری ہونگے، شہریوں کا جان و مال مقدم، ہر صورت تحفظ کو یقینی بنائیں گے، کورونا وبا سے تحفظ کیلئے ہر مکمن اقدام اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وبا میں بہترین فرائض سرانجام دیئے۔ لاہور پولیس کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن سولجر ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.