Top Rated Posts ....
Search

Gujarat rape victim killed, CM issues notice

Posted By: Baba Khan on 05-09-2021 | 11:50:56Category: Political Videos, News


گجرات میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پنجاب کے ضلع گجرات میں نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، جس کے بعد لڑکی جاں بحق ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی، اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے، اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.