Top Rated Posts ....
Search

9 Saala Bache Se 3 Darindon Ki Zayadati

Posted By: Ahmed Ali on 05-09-2021 | 11:49:36Category: Political Videos, News


مظفر گڑھ میں 9 سالہ بچے سے تین اوباش نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی
مظفر گڑھ: چوک سرور شہید میں 9 سالہ بچے کو 3 اوباش نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں تین اوباشوں نے 9 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا 9 سالہ بیٹا شیراز گھر سے باہر کھیلنے گیا تھا، کہ علاقے کے رہائشی 3 اوباش نوجوان اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور تینوں نے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ سرور شہید پولیس نے 3 نامزد ملزمان کے خلاف بد اخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے، جب کہ بچے کو طبی معائنہ کرانے کیلے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.