Top Rated Posts ....
Search

Actress Fiza Ali fell from a mound of mud and injured during the shooting, video goes viral

Posted By: Baba Khan on 05-09-2021 | 08:30:41Category: Political Videos, News


اداکارہ فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی، ویڈیو وائرل
قصور: معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

مشہور و معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گرگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار ملکو اور فضا علی ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.