Top Rated Posts ....
Search

Mumbai police have registered a case of Siddharth's death.

Posted By: Akram Khan on 04-09-2021 | 14:25:28Category: Political Videos, News


ممبئی پولیس نے سدھارتھ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔۔وجہ بھی سامنے آگئی
ممبئی پولیس نے سدھارتھ شکلا کی موت کا ’حادثاتی موت‘ کے طور پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ادا کا ر اور بگ باس 13کے ونرسدھارتھ شکلا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نرے بتایا کہ سدھارتھ کی موت اسپتال آنے سے قبل ہی ہوچکی تھی۔ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا تاہم مقامی ہسپتال میں جن 3 ڈاکٹروں نے اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا انہوں نے اس کی رپورٹ جاری نہیں کی اور موت کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے مزید ٹیسٹ اور فرانزک تجزیے تجویز کیے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سدھارتھ شکلا کی موت ہسپتال میں ہوتی تو ڈاکٹرز اپنی رپورٹ میں موت کی وجہ لکھ دیتے لیکن چونکہ ان کی موت گھر پر ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے کوئی وجہ نہیں بتائی اس لیے مقدمے کا اندراج ضروری تھا۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ میں اگر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا قرار پاتی ہے تو کیس بند کردیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو مبینہ طور پر نیند میں ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.