Top Rated Posts ....
Search

Hospitals Mein Corona Ke Mareez... Asad Umar

Posted By: Akram Khan on 02-09-2021 | 06:45:29Category: Political Videos, News


اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر مشاہدہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یہ قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، اس وقت ملک کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے، کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.