Top Rated Posts ....
Search

Putin's interesting response to his American counterpart

Posted By: ali asghar on 18-03-2021 | 20:50:16Category: Political Videos, News


ماسکو: صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر روسی صدر پیوٹن کا دلچسپ اور معنی خیز جواب سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کوصدر پیوٹن نے روسی ٹی وی پر صدر بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیاجس میں امریکی ہم منصب نے انھیں قاتل اور بے روح شخص قرار دیا تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں کہی جانے والی ایک بات یاد آگئی کہ ’’جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے‘‘۔ لیکن یہ محض بچکانہ لطیفہ یا تک بندی نہیں ، اس کے پیچھے گہرا نفسیاتی تجزیہ ہے۔ ہم ہمیشہ وہی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں جو ہمارے اندر ہوتی ہیں۔
بائیڈن کے سخت تبصروں کا جواب دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ میں امریکی صدر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور کسی تضحیک یا طنز کی نیت کے بغیر انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان کی اچھی صحت کا خواہاں ہوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.