Top Rated Posts ....
Search

Declining gold prices in the global market and a sharp rise in Pakistan

Posted By: Joshi on 13-03-2021 | 06:47:55Category: Political Videos, News


کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1727 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2550 روپے اور 2185 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 735 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.