Top Rated Posts ....
Search

Dollar Ke Saamne Pakistani Rupees Ki Qadar...

Posted By: Joshi on 15-02-2021 | 08:44:54Category: Political Videos, News


کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدر گراوٹ کا شکار رہی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.85روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.95روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.90روپے سے بڑھ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے بڑھ کر159.40روپے پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 50پیسے اور1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 192.50روپے سے بڑھ کر193روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.