Pakistani Actress Mahira Khan Ki Apne Boyfriend...
Posted By: Joshi on 15-02-2021 | 08:43:09Category: Political Videos, Newsکراچی: ڈراموں و فلموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے شو میں ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔
اہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی، اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اُن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اُن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔