Top Rated Posts ....
Search

ICC still did not see the passion of Pakistani fans

Posted By: Akram on 23-06-2019 | 10:10:08Category: Political Videos, News


ارے یہ لارڈز ہے یا لاہور ؟ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیکھ کرآئی سی سی بھی چپ نہ رہ سکا ۔۔ ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پاکستانی شائقین نے لارڈز کے گراؤنڈ کو لاہور بنا دیا، میچ کے دوران گراؤنڈ میں پاکستانی پرچموں کی بہار۔شائقین نے پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے سٹیڈیم در پہ اٹھا لیا۔ آئی سی سی نے بھی پاکستانی شائقین کی تصاویر شئیر

کر کے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لارڈز ہے یا لاہور؟ میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وزیراعظمعمران خان کے بیٹے سلمان خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان خان اور زین قریشی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں آئے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہپاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔لندن کے کرکٹ گراﺅنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراﺅنڈ پہنچ گئے ہیں۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءمیں آج پاکستانی ٹیم لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلافکھیل رہی ہے، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جب کہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرفکھیل پر توجہ ہے۔ دوسری طرف اکستانی شائقین نے لارڈز کے گراؤنڈ کو لاہور بنا دیا، میچ کے دوران گراؤنڈ میں پاکستانی پرچموں کی بہارہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.