Poora Bollywood Sog Mein Indian Actor Ajay Devgn
Posted By: Kabir on 30-05-2019 | 08:50:04Category: Political Videos, Newsپورابالی وڈ سوگ میں۔۔۔ اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، بھارت میں ہلچل مچ گئی
ممبئی ( نیوز ڈیسک) بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے والد فلم ہدایت کار اور ایکشن کوریوگرافر ویرو دیوگن 77 سال کی عمر میں کچھ عرصہ علالت میں رہنے کے بعد چل بسے۔ویرو دیوگن برصغیر میں 1942 میں پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے جو تقسیم ہند کے بعد بھارت کے حصے میں آیا۔ ویرو دیوگن نے 80 سے زائد فلموں میں ایکشن سین
شوٹ کروانے کی ہدایات دیں جب کہ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔انہوں نے بیٹے اجے دیوگن کی فلم ’ہندوستان کی قسم‘ کی ہدایت کاری بھی کی۔ویرو دیوگن نے امیتابھ بچن، رشی کپور اور انوپم کھیر سمیت کئی بولی وڈ کے مقبول اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ویرو دیوگن زیادہ تر ایکشن مناظر کی کوریوگرافی کرتے تھے اور انہوں نے متعدد ایکشن فلموں کے یادگار ایکشن سین شوٹ کروائے۔بڑھتی عمر کے باعث ویرو دیوگن کی صحت گزشتہ چند سال سے ابتر تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف سمیت چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہوتی تھی۔فلم فیئر کے مطابق ویرو دیوگن کو سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 27 مئی کو چل بسے۔اجے دیوگن کے والد کے انتقال پر فلمی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جب کہ ان کی آخری رسومات میں بھی کئی شخصیات نے شرکت کی۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی 16 سالہ صاحبزادی نائسا دیوگن کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے ہی روز بیوٹی سیلون جانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اجے دیوگن کے والد اور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن کا پیر کے روز انتقال ہوا تھا ، شام
6 بجے ان کی ممبئی میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ گھر کے سربراہ کے دنیا سے چلے جانے پر گھر کے تمام افراد غم سے نڈھال نظر آئے جبکہ کاجول تو ایشوریہ رائے کے کندھے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتی بھی نظر آئیں لیکن کاجول کی صاحبزادی کو شاید اپنے دادا کے گزر جانے کا کچھ خاص غم نہیں ، اسی لیے وہ منگل کو بیوٹی سیلون پہنچ گئیں۔نائسا دیوگن اپنی دوستوں کے ساتھ بیوٹی سیلون پہنچی تھیں، سیلون سے وہ جیسے ہی باہر آئیں تو ان کی کچھ مزید سہیلیاں بھی باہر موجود تھیں جن سے انتہائی خوشگوار انداز میں مل کر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔ سیلون کے باہر موجو بعض لوگوں نے نائسا کی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ نائسا کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے روز سیلون جانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔