Top Rated Posts ....
Search

11 Saal (Years) Baad (After) Pakistan Mein Waapsi

Posted By: Abid on 30-05-2019 | 08:40:24Category: Political Videos, News


پاکستان سول ایوی ایشن نے برطانوی ائیرلائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈیول جاری کر دیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ائیرلائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز 3جون کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی پرواز کو واٹر سلیوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ برٹش ائیرویز 11سال بعد پاکستان واپس آ رہی ہے۔ تفصیلات

کے مطابق برٹش ائیرویز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائے گی۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز 3جون کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی، پہلی پرواز کے طور پر برٹش ائیرویز کی جانب سے بوئنگ 787طیارہ3جون کو اسلام آباد انٹر نیشل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلیوٹ دیا جائے گا، خیال رہے کہ واٹر سلیوٹ ایک کسی جہاز کو دی جانے والی سلامی کو کہا جاتا ہے، جب کوئی جہاز ائیرپورٹ پر لینڈ کرے تو کے سامنے رن وے کے دونوں جانب سے واٹر کیننز کے ذریعے پانی پھینکا جاتا ہے اور دونوں جانب سے یہ پانی نصف دائرے کی صورت کا منظر پیش کرتا ہے، اس عمل کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر کسی اہم شخصیت کی آمد پر اس کے طیارے کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے تاہم پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی ائیرلائن کی پہلی پرواز کو سلیوٹ پیش کرنے کا احتمام کیا ہے۔ اس پہلی پرواز کے ذریعے پاکستانی تارکینِ وطن عید گزارنے اپنے ملک آئیں گے جنہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2008 میں اسلام آباد کے

میریٹ ہوٹل میں خودکش دھماکوں کے بعد برٹش ائیرویز نے پکاستان کے لیے اپنی سروس بند کر دی تھی جسے اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی2019)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ائیرلائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز 3جون کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی پرواز کو واٹر سلیوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ برٹش ائیرویز 11سال بعد پاکستان واپس آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائے گی۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز 3جون کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی، پہلی پرواز کے طور پر برٹش ائیرویز کی جانب سے بوئنگ 787طیارہ3جون کو اسلام آباد انٹر نیشل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلیوٹ دیا جائے گا، خیال رہے کہ واٹر سلیوٹ ایک کسی جہاز کو دی جانے والی سلامی کو کہا جاتا ہے، جب کوئی جہاز ائیرپورٹ پر لینڈ کرے تو کے سامنے

رن وے کے دونوں جانب سے واٹر کیننز کے ذریعے پانی پھینکا جاتا ہے اور دونوں جانب سے یہ پانی نصف دائرے کی صورت کا منظر پیش کرتا ہے، اس عمل کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر کسی اہم شخصیت کی آمد پر اس کے طیارے کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے تاہم پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی ائیرلائن کی پہلی پرواز کو سلیوٹ پیش کرنے کا احتمام کیا ہے۔ اس پہلی پرواز کے ذریعے پاکستانی تارکینِ وطن عید گزارنے اپنے ملک آئیں گے جنہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں خودکش دھماکوں کے بعد برٹش ائیرویز نے پکاستان کے لیے اپنی سروس بند کر دی تھی جسے اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اب ہر ہفتے 3پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد ائیرپورٹ آئیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.