Top Rated Posts ....
Search

Eid Par Mausam (Weather) Kaisa Rahe Ga?

Posted By: Akbar on 29-05-2019 | 08:28:39Category: Political Videos, News


عیدالفطر کے موقع پر موسم کیسا رہے گا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی : عید الفطر کے موقع پر کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی اور 15 جون کے بعد شہر کا موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، جبکہ مون سون کا آغاز جولائی میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ امسال شہر میں مون سون کی بارشیں نہ بہت زیادہ اچھی ہوں گی اور نہ ہی بہت زیادہ کم ہوں گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج موسم خشک اور گرم ہے جبکہ سب سے زیادہ گرمی سندھ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔
سب سے زیادہ گرمی سندھ کے ضلع سکھر اور بلوچستان کے ضلع تربت میں پڑے گی۔جس کے لیے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ آج کل سخت گرمی کے دنوں میں روزہ داروں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، گرمی کی شدت سے کئی روزہ دار بھی پریشان ہیں جبکہ عید پر بھی بارش کی نوید نہ ہونے سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.