Top Rated Posts ....
Search

Kanoon Ke Mutaabiq Faisla Karne Waale Judges - Maryam Nawaz

Posted By: Ahmed on 29-05-2019 | 08:27:50Category: Political Videos, News


آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے والے ججز کو ہٹایا جا رہا ہے،مریم نواز
لاہور(نیوزڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ”حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کرکے ہٹایا جا رہا ہے، ایمانداری اور دیانتداری کو جرم ٹھہرانا شرمناک ہے“۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں کہا ہے کہ ”اعلیٰ عدلیہ کے تین معزز جج صاحبان کے خلاف ریفرنس جعلی حکومت کا

ایک اور آمرانہ اور خوف پر مبنی اقدام ہے، حق و انصاف کی ہر آواز کو کچلنے کا جو سلسلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج سے شروع ہوا وہ آج ظلم و جبر کی نئی سطح تک آن پہنچا ہے“۔ اعلیٰ عدلیہ کے تین معزز جج صاحبان کے خلاف ریفرنس جعلی حکومت کا ایک اور آمرانہ اور خوف پر مبنی اقدام ہے,حق و انصاف کی ہر آواز کو کچلنے کا جو سلسلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج سے شروع ہوا وہ آج ظلم و جبر کی نئی سطح تک آن پہنچا ہے۔ 1/2 مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خلاف ویسی ہی تحریک لانے کا مطالبہ کیا ہے جیسی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لائی گئی تھی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے والے ججز کو ہٹایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ خبر آئی تھی کہ اعلی عدلیہ کے تین ججز کے خلاف مس کنڈکٹ پر صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا ہے جن میں سپریم کورٹ کے 1 اور ہائیکورٹ کے 2 ججز شامل ہیں البتہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اس ریفرنس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی اور سپریم جوڈیشل کونسل کی سیکرٹری ارباب عارف نے بھی ریفرنس دائر کیے جانے کے

حوالے سے جواب نہیں دیا ہے۔ اب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کرکے ہٹایا جا رہا ہے اس لیے وکلا برادری , دانشوروں، سول سوسائٹی ، میڈیا اور سیاسی جماعتوں کو عدلیہ پر اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو انہوں نے ایک ڈکٹیٹر کے ایسے ہی اقدام کے خلاف کیا تھا۔

Maryam Nawaz Ki Tweet
حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کرکے ہٹایا جا رہا ہے ۔

ایمانداری اور دیانتداری کو جرم ٹھہرانا شرمناک ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.