1 Jagah Se Tail (Oil) Nahi Nikla Toh Kya Huwa?
Posted By: Akram on 25-05-2019 | 22:22:14Category: Political Videos, Newsایک جگہ سے تیل نہیں نکلا تو کیا ہوا؟اس سال دسمبر سے ایک ساتھ کتنی جگہوں پر تلاش کا کام شروع کیاجائیگا؟حکومت نے زبردست اعلان کردیا
لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کرے گی،آٹھ ارب ڈالر لاگت کے خلیفہ پوائنٹ ریفائنری منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال کے اختتام تک رکھا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس سال دسمبر سے تیل وگیس کے چالیس نئے بلاکوں کی نیلامی کا آغاز بھی کریں گے اس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی کا آغاز بھی کریں گے جس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی
کا آغاز ہوگا۔عمر ایوب نے کہاکہ خلیفہ پوائنٹ ریفائنری منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال کے اختتام تک رکھا جائے گا،آٹھ ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پارکو اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔اس ریفائنری میں دو لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی۔