Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Rupees Ko Izzat Do

Posted By: Abid on 21-05-2019 | 04:15:11Category: Political Videos, News


پاکستانی روپے کو عزت دینے کے لیے گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کا اقدام
گوجرانوالہ : ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جس کے پیش نظر عوام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے عوام نے پاکستانی روپے کو عزت دینے اور ڈالر کا استعمال ترک کرنے کی ایک تحریک کا آغاز کیا جس کے تحت عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالرز کو مارکیٹ میں فروخت کر دیں اور تمام کاروبار اور لین دین صرف پاکستانی روپے میں ہی کریں۔
اسی مہم کے تحت گوجرانوالہ کے ایک رہائشی نوجوان نے پاکستانی روپے کو عزت دینے کے لیے اپنے پاس موجود تمام ڈالرز کو آگ لگا دی ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ کہ میں نے یہ سب روپے کی عزت بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں آج مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 151 روپے ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں اب ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔گذشتہ چار کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ملک میں مہنگائی کے طوفان کے خدشے کے پیش نظر ڈالر کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی سیونگ کے لیے ڈالر خرید رکھے ہیں۔ ہمیں عوام سے اپیل کرنی چاہئیے کہ وہ گھروں میں موجود اپنے ڈالرز باہر لائیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہئیے کہ ہم معیشت کو سہارا دینے کے لیے اپنے قدم بڑھائیں اور مکمل طور پر ڈالر کا بائیکاٹ کر دیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.