Top Rated Posts ....
Search

Actress Meera Ki Film Baaji

Posted By: Ahmed on 08-03-2019 | 23:36:23Category: Political Videos, News


نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا پوسٹر میں میرا گولڈن گرل بنی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ’’ہر خواب کی ایک قیمت ہوتی ہے۔‘‘


’’فلم باجی‘‘ کے مصنف عرفان احمد عرفی نے اداکارہ میرا کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں میرا کا کردار ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین کردار ہے۔ فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔
ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ’’باجی‘‘ عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.