Top Rated Posts ....
Search

Mashhoor Actress Neelam Muneer

Posted By: Akram on 08-03-2019 | 23:35:43Category: Political Videos, News


پاکستان ٹیلی ویژن کی ناموراداکارہ نیلم Talk showsمنیرنے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہیں۔ ڈراما سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ اور’’جل پری‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کرکٹ سے زیادہ نیلم منیر کے چرچے
نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.